ارنا نے پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق تازہ دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے کم سے کم تین جوان جاں بحق اور سولہ زخمی گئے۔
بعض رپورٹوں میں زخمیوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کنڈ مسوری کے قریب ہوا اور اس میں پولیس کے ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ